ہندوستان نے پاکستان کے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رخ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج یہاں کہا، ’’اقوام متحدہ
میں ہمارے مستقل نمائندے نے اقوام متحدہ کی 1267 کمیٹی کو ایک رسمی خط لکھا ہے اور مسعوداظہر کا نام ممنوعہ فہرست میں شامل کرنے پر زور دیا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ اظہر کو پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جا رہا ہے